ایک خوبصورت واقعہ | zeetastic.com



ایک غلام تھا ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اسکی تنخواہ میں اضافہ کر دینا چاہیے تاکہ وہ دل لگا کے کام کرے اور آئندہ غائب نہ ہو اگلے دن مالک نے اسکی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے دیئے جو اس نے خاموشی سے رکھ لئیے لیکن کچھ دنوں بعد دوبارہ وہ غیرحاضر ہوا تو اسکے مالک نے غصے میں آکر اسکی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کردیا اور اسکو پہلے والی تنخواہ ہی دی غلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو مالک نے کہا جب میں نے اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اب جب کمی کی تو خاموش کیوں ہو تب غلام نے جواب دیا جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو اسکی وجہ بچے کی پیدائش تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ کے اضافے کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کر آیا اور جب میں دوسری بار غیر حاضر تھا تو اسکی وجہ میری ماں کی وفات تھی اور آپکی طرف سے تنخواہ میں کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گئی پھر میں اس رزق کی خاطر کیوں پریشان ہوں جسکا زمہ خود اللّٰه نے اٹھایا
ہوا ہے

سبق

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیشہ اللّٰه کا شکر ادا کرتے رہیں, اور اللّٰه کے دیئے ہوئے رزق پہ خوش رہیں
خوشی اور سکون دولت میں نہیں بلکہ مطمئن رہنے میں ہے "کیوں کہ خوش قسمت انسان وہ ہے جو اپنی قسمت پہ خوش ہے            

No comments:

Thank you for your feedback.

Powered by Blogger.